علی گڑھ، 6/دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)سر سید اوئیرنیس فورم کے زیرِ اہتمام 7دسمبر 2016کو ٹیپو سلطان پر 5واں قومی سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح صبح10:45 بجے یونیورسٹی پالی ٹیکنک کے آڈیٹوریم میں ہوگا۔سر سید اوئیر نیس فورم کے صدر اور سیمینارکے ڈائریکٹرپروفیسرشکیل صمدانی نے بتایا کہ اس سیمینار میں کرناٹک کے سابق وزیر ڈاکٹر قمر الاسلام مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوں گے جبکہ پروگرام کی صدارت وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ (ویٹرن) کریں گے۔ پروفیسر صمدانی نے بتایا کہ پرو وائس برگیڈئیر ایس احمد علی (ویٹرن)، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مسٹر راج منی یادو اور آر اے ایف کے کمانڈینٹ مسٹرہلال فیروز مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے مدعو کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ افتتاحی اجلاس سے پروفیسر ایم سعود عالم قاسمی اور ڈاکٹر محب الحق بھی خطاب کریں گے۔